فراہمی آب کی غیر منصفانہ تقسیم بحران سنگین ہو گیا

گلشن اقبال کا پانی ضلع غربی کو دیا جانے لگا، ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی، اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیں، مکین


Staff Reporter May 30, 2014
نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی،محمود آباد اورپی آئی بی کالونی میں کئی ہفتوں سے ایک بوند پانی نہیں آرہا ،فوٹو:فائل

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی طرف سے فراہمی آب کی غیر منصفانہ تقسیم اور شہریوں کے بجائے ٹینکرمافیا کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کے باعث شہر میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کر گیاہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق واٹر بو رڈ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بو ند کو تر س رہے ہیں، گلشن اقبال کے علاقوں جن میں 13 ڈی ون، ٹو، تھری، بلا ک فور، بلا ک ون میں شہری مہنگے داموں پانی ٹینکرزکے ذریعے حاصل کر رہے ہیں، واٹر بورڈ انتظامیہ نے حب ڈیم میں پانی کی کمی کا جواز بناکر شہر میں پانی کا نظام درہم بر ہم کر کے غیر منصفا نہ تقسیم شروع کر دی ہے۔

حب ڈیم سے ضلع غربی کو پانی فر اہم کیا جاتاتھا، ضلع غربی کے علاقوں کو پانی فر اہم کر نے کے لیے شہر میں اپر یل سے ناغہ سسٹم کا نفاذ شروع کیا گیا جس میں ایک دن کے لیے کسی بھی علاقے میں 24 گھنٹے کے لیے پانی بند کر دیا جاتا ہے، واٹر بو رڈ کے اس عمل سے شہر کے ان علاقوں میں بھی پانی کی شد ید کمی ہو گئی جہا ں پہلے مسائل نہیں تھے۔

واٹر بو رڈ کے افسر آصف قادری کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے2 پمپ خر اب ہیں جس کی وجہ سے شہر کو یومیہ5کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ پیر تک پمپوں کی مر مت کا کام مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد متاثر علاقوں میں پانی فر اہمی میں بہتر ی آجائے گی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور شہر کے پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈشیڈنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

تاکہ ناغہ سسٹم کے دوران آنے والے پانی کی پمپنگ بلاتعطل علاقوں میں جاری رہے جبکہ واٹربورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے نجم عالم واٹربورڈ میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز تعنیات ہوئے تھے اس کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی تھی تاہم ان کو ان کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال میں بہت بہتری کا امکان ہے نجم عالم کا دور واٹر بورڈ کی تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد کیا جائے گا وہ بحثیت ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز واٹر بورڈ کے نااہل ترین آفیسر ثابت ہوئے تاہم ان کے فارغ ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں