سڈنی ٹیسٹ شاہین کے نہ کھیلنے کے فیصلے کو وقار یونس نے مضحکہ خیز قرار دیدیا

فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے سے مجھے صدمہ ہوا، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک January 03, 2024
فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے سے مجھے صدمہ ہوا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے کے فیصلے کو ''محضکہ خیز'' قرار دیدیا۔

چینل 7 سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچ کرکٹ کی بقا کیلئے کھیلتے ہیں لیکن اگر شاہین کو خالصتاً سڈنی ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا ہے تو میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنا میرے لیے حقیقی صدمہ ہے، کیونکہ میں انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کی توقع کررہا تھا، شاہین میلبرن ٹیسٹ کے دوران اچھی فارم میں لگ رہے تھے جبکہ انکی گیند سوئنگ اور رفتار بڑھنا شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کیوں نہیں کھیلا! وسیم اکرم ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے

قبل ازیں سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کی عدم شمولیت پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں