غزہ فلسطینیوں کا تھا اور ہمیشہ انہی کا رہے گا امریکا

اسرائیلی وزرا کی فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر


ویب ڈیسک January 03, 2024
فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں، امریکی ترجمان

امریکا نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی، انھیں کوئی ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

صحافی نے پوچھا تھا کہ اسرائیلی وزرا تواتر سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کا کہہ رہا ہے اور بصورت دیگر سنگین دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

جس پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کے فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔

ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزرا فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے۔

حماس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب حماس کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی عسکریت پسند گروپ اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 55 ہزار زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں