ملک میں بجلی کا شارٹ فال گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگیا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے اور گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 8 ہزار 1 سو میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 4سو جبکہ شارٹ فال 6 ہزار 3 میگاواٹ تک ہے۔
طلب اور رسد کے فرق کے باعث دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے جبکہ ہائی لاسز علاقوں میں 16 گھنٹے تک ہے۔
پن بجلی سے پیداوار میں ریکارڈ 9 ہزار میگاواٹ سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔