امریکا میں ارب پتی بھارتی تاجر کی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی

بھارتی خاندان بوٹس کی 5 ملین ڈالر کی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط حویلی میں رہتا تھا


ویب ڈیسک January 03, 2024
بھارتی خاندان بوٹسن کی 5 ملین ڈالر کی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط حویلی میں رہتا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد بزنس مین نے اپنی 5 ملین ڈالر کی حویلی میں اہلیہ اور جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہیں۔

دی نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔ جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔

اس حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 4 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45 ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

ٹینا اور راکیش EduNova نامی تعلیمی ادارہ کمپنی چلا رہے تھے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کی کمپنی 2016 میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی گئی تھی۔

راکیش اور ٹینا کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64 ہزار 800 ڈالرز سالانہ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا ہے جو راکیش کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی۔

پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ، اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں