کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 03, 2024
(فوٹو: فائل)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں