شاہ رخ خان کی تین فلموں کا ایک برس میں 85 ارب کا ریکارڈ بزنس
جنوری 2023 میں فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی، ستمبر میں ’جوان‘ جبکہ دسمبر میں راج ہیرانی کی ’ڈنکی‘ سامنے آئی
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے 2023 کا برس انڈسٹری پر حکمرانی کا سال رہا اور اداکار کی تین فلموں نے ریکارڈ توڑ بزنس کیے۔
سال کے آغاز جنوری میں اداکار کی فلم 'پٹھان' ریلیز ہوئی، درمیان میں 'جوان' جبکہ دسمبر میں راج کمار ہیرانی کی 'ڈنکی' سے برس کا اختتام ہوا۔
بالی وڈ کنگ کی تینوں فلموں کا مجموعی بزنس ڈھائی ہزار کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے اور یہ پاکستانی روپوں میں 85 ارب بنتے ہیں۔
شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کا بزنس کرنے والے انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے جبکہ ان کی بڑے پردے پر چار برس بعد واپسی ہوئی تھی۔
'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہام، دیپیکا پڈوکون اور ڈمپل کپاڑیا بھی شامل تھیں جبکہ اس میں سلمان خان نے خصوصی جھلک دی تھی۔
ستمبر میں ایٹلی کی 'جوان' ریلیز ہوئی جس میں اداکار نئے روپ میں نظر آئے، 'جوان' کمائی کے اعتبار سے ہندی سینما کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔