بچوں کے پھول توڑنے پرباغ کے مالک نے ماں کی ناک کاٹ دی

خاتون کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک January 03, 2024
خاتون کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست کرناٹک میں باغ کے مالک نے ایک خاتون کی ناک صرف اس لیے کاٹ دی کیوں کہ ان کے یچے نے کچھ پھول توڑ دیئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے گاؤں بسورتے میں سوگندھا مور نامی خاتون کو ایک شخص کلیانی مور نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی ناک بھی کاٹ دی۔

کلیانی مور نے الزام عائد کیا کہ سوگندھا مور کے بچوں نے اس کے باغ میں داخل ہوکر قیمتی پھول توڑ دیئے اور پودوں کو نقصان پہنچایا جس پر ماں نے بچوں کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کی۔

کلیانی مور نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غصے میں آکر ان کی ناک ہی کاٹ دی۔ زیادہ خون بہنے کے باعث خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ اہل محلہ نے سوگندھا مور کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کی محنت اور توجہ سے سوگندھا مور کی جان تو بچ گئی لیکن اس کا چہرہ ہمیشہ کے لیے خراب ہوگیا اور غریب کے پاس پلاسٹک سرجری کے بھی پیسے نہیں۔

سوگندھا مور نے سفاک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس پر کلیانی مور گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں