وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کو جھاڑ پلا دی

سیکریٹری کے پاس وزیراعظم کےسوال کا کوئی جواب نہ تھا اور انھوں نے خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی


فیاض ولانہ May 30, 2014
وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کیلیے فروری میں آپ کے سپرد کیا گیا تھا. فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے دوران اس وقت وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ کو جھاڑ پلا دی جب کھچی کینال پروجیکٹ میں ہونے والی مبینہ بے قاعدگیوں کا معاملہ سامنے آیا۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کیلیے فروری میں آپ کے سپرد کیا گیا تھا، آج ساڑھے 3 ماہ ہو چکے ہیں آپ انکوائری نہیں کرسکے۔ یہ کیا طریقہ ہے، سیکریٹری کے پاس وزیراعظم کے اس سوال کا کوئی جواب نہ تھا اور انھوں نے خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں