ایران کے پاس اسرائیل کیخلاف کارروائی کا کوئی جواز نہیں امریکا

ایران میں دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2024
غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ :فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران سمیت خطے کا کوئی بھی ملک یا گروپ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے۔ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دھماکوں میں امریکا یا اسرائیل ملوث نہیں ہیں اور اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینوں شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا ایسا حل چاہتے ہیں جو فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں