جماعت اسلامی کے کارکن کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

وسیم کو کسی نے فون کیا تھا اور وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا


Staff Reporter January 04, 2024
وسیم کو کسی نے فون کیا تھا اور وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا

اورنگی ٹاؤن پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکن وسیم صدیقی کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ فہیم صدیقی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اورنگی ٹاؤن گلفان آباد کا رہائشی ہے ، مقتول وسیم صدیقی میرا بڑا بھائی ہے اور اپنی فیملی کے ہمراہ ساتھ ہی رہتا تھا اور ٹریول ایجنٹ کا کام کرتا تھا ، 2 جنوری کو میرے کزن عظیم شہزاد نے فون کیا کہ آپ کے بھائی وسیم صدیقی کو کسی نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بھائی کو کسی نے فون کیا تھا اور وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا جسے رات ساڑھے نو بجے بمقام سیکٹر 7 جماعت المسلمین مسجد کے قریب کسی نے گولیاں مار دیں جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں قتل کی واردات کا مقدمہ نمبر 6 سال 2024 بجرم دفعہ 302 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں