نواز شریف آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا


ویب ڈیسک January 04, 2024
نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا

احتساب عدالت نے نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر نہ کیا جاسکا۔ جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں جاری بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے باعث اس کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |