لاہور ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کی درخواست مسترد

جسٹس جواد حسن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی

(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی سے متعلق درخواست مستر دکردی۔

عدالت نے عام انتخابات کے تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے بلے کے نشان کی واپسی کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست پر محفوظ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سنایا۔ بلے کی نشان کی واپسی سے متعلق درخواست تحریک انصاف شیخوپورہ کے صدر نے دائر کی تھی۔
Load Next Story