آئی پی ایل فرنچائز کی کھلاڑیوں کو پیسے کا رعب دکھا کر خریدنے کی کوشش

انگلش کرکٹر نے معروف فرنچائز کی پیشکش ٹھکرادی

انگلش کرکٹر نے معروف فرنچائز کی پیشکش ٹھکرادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انگلش اوپنر جیسن رائے کو بڑی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم امریکی ٹی20 لیگ میں کھیلنے کیلئے جیسن رائے کو 3.68 کروڑ بھارتی روپے ادا کرے گی جبکہ بورڈ انہیں سالانہ 66 ہزار یورو یعنی (66 لاکھ روپے) دیتا ہے۔

فرنچائز نے ملک اور پیسہ کسی ایک چیز کو چننے کیلئے جیسن رائے کو آپشن پیش کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ''انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا''


دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد انگلش کرکٹر کی حب الوطنی پر مداحوں نے سوال اٹھایا تو جیسن رائے نے ٹوئٹر (ایکس) پر جواب دیا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ میں 'انگلینڈ سے دور نہیں' ہوں اور کبھی نہیں جاؤں گا۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو میجر لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بی سی سی آئی پر دولت کی لالچ میں کرکٹ کو نظرانداز کرنے کا الزام

یہ پہلا موقع نہیں کہ آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے انگلش کرکٹرز کو پیسے کی لالچ دی گئی ہو، گزشتہ برس بھی آئی پی ایل فرنچائزز کی جانب سے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کیلیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

فرنچائز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو آفر کی دی گئی ہے کہ سال بھر سال بھر لیگز کیلیے دستیابی ممکن بنانے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تو اس کے بدلے انہیں بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
Load Next Story