شمالی وزیرستان میں دھماکا بکریاں چَراتے ہوئے تین بچے جاں بحق

دھماکا میرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب اس وقت ہوا جب بچے بکریاں چرانے کے لیے کھیت میں گئے


ویب ڈیسک January 04, 2024
(فوٹو : فائل)

شمالی وزیرستان میں کھیتوں کے اندر دھماکے کے سبب تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں، بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے، بچے چرواہے تھے۔

پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکا لینڈ مائن کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں