فیض حمید نے دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا حکومت کیخلاف سازش کی تردید
تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کیے تھے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا جواب
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دوبارہ طلب
ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب دے دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کیے تھے۔
جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے طلب کرلیا
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔