چمکتی جلد کا راز پوچھنے پر علی ظفر کا دلچسپ جواب

میں نے کبھی پرکشش ناموں والی کوئی کریم استعمال نہیں کی، گلوکار


ویب ڈیسک January 04, 2024
علی ظفر کی سوشل میڈیا پوسٹ کو ہزاروں صارفین نے لائیک کیا:فوٹو:فائل

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے چمکتی جلد کا راز پوچھنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

گلوکارعلی ظفرسے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ سب چھوڑو یہ بتاؤ کہ جلد پر اتنی چمک کیسے آتی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کبھی کوئی کریم استعمال نہیں کی۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ جلد پر چمک کبھی بھی ان کریموں سے نہیں آتی جو لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے " فئیرنیس " اور "گلو" جیسے پرکشش الفاظ استعمال کرتی ہیں۔ اصل چمک اندر سے آتی ہے۔



گلوکار نے کہا کہ اچھا سوچو، نیت صاف رکھو ، اچھا کھاؤ پیو، روح کو پاک رکھو، غیبت مت کرو، وزرش کرو اور ہاں ماں باپ کی خدمت کرو سب چمک جائے گا۔ علی ظفر کی پوسٹ کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |