گجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا


ویب ڈیسک January 04, 2024
—فائل فوٹو

گجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیر پورٹ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں