9مئی ہنگامہ آرائی کیس رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور

عدالت نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک January 04, 2024
فوٹو: فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور اکسانے سے متعلق مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔

ملیر کورٹس میں مقامی عدالت کے روبرو سچل تھانے میں درج مقدمہ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی ہے۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف سچل تھانے میں 10 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدر پر لوگوں کو اشتعال دلانے اور اکسانے کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں