کراچی میں 9 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے تحت شہرمیں منگل سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے،چیف میٹرولوجسٹ


Staff Reporter January 04, 2024
(فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے 9جنوری سے شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنےکا امکان ظاہر کردیا، درجہ حرارت گرنے کے سبب سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم پارہ 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

دن بھریخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں جن کی وجہ سے موسم خنک رہا،تاہم کچھ وقت کے لیے مطلع صاف بھی رہا، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.4 ڈگری کمی سے24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق مغرب کی جانب سے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے تحت شہرمیں 9جنوری سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے،جس کے دوران درجہ حرارت میں کمی کے سبب سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم آج سےبلوچستان کے کچھ حصوں کو متاثرکرسکتا ہے،جس کے نتیجے میں چاغی،کوئٹہ،چمن،زیارت،قلعہ عبداللہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

قلعہ سیف اللہ، لورالائی،پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل،خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اورمکران کے ساحل پربارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں