اظہرعلی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں نیا سنگ میل لیجنڈ بلے بازوں کی صف میں شامل

سابق کپتان یہ اعزاز حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کردی۔

پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) کیخلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔



فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں ظہیر عباس 108 سنچریوں کے ساتھ پہلے، جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |