شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ نے دو ہفتوں میں 400 کروڑ کا بزنس کرلیا

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک January 04, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم 'ڈنکی' نے دو ہفتوں میں پوری دنیا سے 417 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، صرف انڈین باکس آفس میں بزنس 200 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

'ڈنکی' کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔



'ڈنکی' محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں