احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 3 جون کو طلب کرلیا
راجا پرویز اشرف اور شوکت ترین سمیت 11 ملزمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی
احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کےلئے 3 جون کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس میں اس وقت کے وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت 11 ملزمان کو طلب کر رکھا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔
راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی جانب سے آج عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث کسی ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی تاہم عدالت نے تمام ملزمان کو 3 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی تاکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیس میں پیش رفت ہوسکے۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے کیس سے بریت کی درخواست دائر کی گئی۔