وزیراعظم نے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

158 ارب روپے کے منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا حاصل کی جا سکے گی۔


ویب ڈیسک May 30, 2014
آئندہ 8 سالوں میں 21 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کریں گے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو؛ اے پی پی

وزیراعظم نواز شریف نے کوئلے سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

ساہیوال میں کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ ساہیوال میں کوئلے کی مدد سے 660 میگاواٹ کے 2 یونٹوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، 158 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کے لئے چین کو گزشتہ برس دعوت دی تھی جس کا چینی حکام نے مثبت انداز میں جواب دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں 23 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود صرف 13 ہزار میگا واٹ آپریشنل بجلی حاصل ہو رہی ہے جو کہ ضرورت کے اعتبار سے بہت ہی کم ہے، بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے، آئندہ 8 سالوں میں 21 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کریں گے۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، ایم این ایز اور ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ چینی حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور بھی چین کے تعاون سے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے، کم سے کم عرصے میں کوئلے کی مدد توانائی کا حصول وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دوسرے ممالک کی طرح توانائی حاصل کرنے کے ذرائع نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہم حکومت بجلی کے بحران پر قابو پا کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |