کراچی میں سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں سمیت 40 ملزمان گرفتار

لیاری میں پولیس کا گینگ وار کے ملزمان سے مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت جلیل عرف بلٹ کے نام سے ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ہتھیاروں سمیت دیگر سامان بھی برآمدہوا۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں سمیت 40 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد کرلیا جب کہ مقابلےمیں ایک ملزم مارا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے میں پولیس کا گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت جلیل عرف بلٹ کے نام سے ہوئی، ملزم پولیس کو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب رینجرز نے ناردرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مارکر 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے 8 ہتھیار برآمد کرلیے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ادھر پولیس نے نشتر روڈ، گارڈن، دھوبی گھاٹ، میوہ شاہ، نیو کراچی، بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سنگین وارداتوں میں ملوث 35 ملزمان کو گرفتار کرکے 40 سے زائد ہتھیار برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں 4 کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
Load Next Story