سڈنی ٹیسٹ عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا
وہ عمران خان کے بعد یہ کارنامہ کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے
سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے ہیرو فاسٹ بولر عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کرلیں جبکہ ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے۔
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے نہ صرف گیند سے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے اسکور کو 313 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: پہلی ہی ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال نے ریکارڈ بُک میں نام درج کروالیا
بالنگ میں عامر جمال نے 21.4 اوورز کے دوران 69 دیکر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مزید پڑھیں: عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی
اس سے قبل سابق کپتان عمران خان واحد کرکٹر تھے جنہوں نے 80 سے زائد رنز اور ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 1983 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔