لاہور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا بیماریاں بڑھنے لگیں

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت بڑھنے اور بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کردی


ویب ڈیسک January 05, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب شدید سردی اور فوگ کی لپیٹ میں ہے جب کہ لاہور کا درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا، موسم ،کی تبدیلی کے باعث بیماریاں بڑھنے لگیں۔

صوبے بھر کے میدانی علاقے شدید سردی، فوگ اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی جما دینے والی لہر کے باعث صوبائی دارالحکومت میں آج سال کا سرد ترین دن ریکارڈ ہوا، جس میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے بھی کم ہوگیا۔ خشک سردی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں کہیں فوگ اور کہیں اسموگ برقرار ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شد ید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ خشک سردی سے موسمی بیماریوں خصوصاً نزلہ زکام کھانسی اور بخار کی شکایات عام ہوگئی ہیں ۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شدید اور خشک سردی سے بچنے کے لیے سر پاؤں اور سینے کو ڈھانپ کر رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک اورشدید سردی کی لہر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔