لوگ کہتےہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں اسحاق ڈار

صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں استعمال کریں، سینیٹ میں قائد ایوان


ویب ڈیسک January 05, 2024
صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کم توجہ دی گئی ہے، اسحاق ڈار:فوٹو:فائل

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔ صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم اپنی بین الاقوامی زمہ داری پوری نہیں کرسکیں گے۔ فلسطینیوں کی سفارتی اور مالی امداد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔سب جماعتوں کو فلسطین کے مسئلے پر یکجا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر دلاور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ اس کی وجہ سے صوبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سرٹیفیکیٹ کی طرف حکومت توجہ دے۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیشن موثر بنائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |