فواد چوہدری کو جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت آر او کے اعتراضات مسترد

کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے، فیصلہ ابھی کرنا ہے، میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، عدالت کے باہر گفتگو


ویب ڈیسک January 05, 2024
(فوٹو: فائل)

فواد چوہدری کو جہلم سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی، ان کے کاغذات کے خلاف آر او کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے انہیں جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جج چوہدری عبدالعزیز نے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

دریں اثنا احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے؟ ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرنے میں مسئلہ ہوتاہے، گفتگو ضرور کریں گے۔جب پی ٹی وی لیاتھاتو ادارہ ساڑھے 4 ارب روپے کے نقصان میں چل رہاتھا۔ ساڑھے 3 ین ارب روپے کے منافع پر پی ٹی وی چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہا اب میڈیا آزاد ہے؟ میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں