’’سڈنی ٹیسٹ فلاپ بیٹنگ کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں‘‘

میچ کے چوتھے روز کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ اسکور کرکے میزبان کیخلاف لیڈ بڑھاسکیں


ویب ڈیسک January 05, 2024
میچ کے چوتھے روز کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ اسکور کرکے میزبان کیخلاف لیڈ بڑھاسکیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کا کہنا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں فلاپ بیٹنگ کے باوجود اب بھی میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز اور 6 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا کہ دوسری اننگز کے دوران پچ بہت زیادہ تبدیل ہوئی ہے، گیند میں باؤنس اور اسپین ہورہی ہے، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لیڈ حاصل کرکے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات بڑھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں یک کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ڈریسنگ روم بلکل خاموش تھا، یہ کسی بھی ٹیم کیساتھ ہوسکتا ہے، کوشش کریں کم از کم اسکور کو 150 تک لیکر جائیں تاکہ آسٹریلوی ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکیں۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ عامر جمال نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا

عامر جمال نے کہا کہ ابتدا ہی میں دو وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا، جس پوزیشن پر کھیل رہا ہوں اسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں تاکہ کھیل پر فوکس کرسکوں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مقصد بنایا تھا کہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا والا بولر بن سکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں