فٹبالر کو بوسہ دینے کا معاملہ خاتون فٹبالر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا

فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لیے غیرمتوقع تھا، فٹبالر جینی ہرموسا


ویب ڈیسک January 05, 2024
فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لیے غیرمتوقع تھا، فٹبالر جینی ہرموسا (فوٹو: فائل)

فیفا ویمن ورلڈکپ جیتنے والی اسپینش فٹبال ٹیم کی رکن جینی ہرموسا نے فیڈریشن کے صدر کیخلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیش فٹبالر نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے بعد فیڈریشن کے صدر نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو میرے لیے غیرمتوقع تھا۔

اسپینش فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس نے خاتون فٹبالر کو دیئے گئے بوسے کو باہمی رضامندی ظاہر کیا تھا تاہم واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید تنقید نے انہیں عہدے سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: خاتون کھلاڑی کو بوسہ دینے پر اسپین فٹبال چیف کو تنقید کا سامنا

ٹرافی و انعامات کی تقریب میں جینی ہرموسو کو بوسہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ وہ اس تقریب میں فیفا کے ایک عہدیدار کی حیثیت سے موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اسپین: خاتون کھلاڑی سے نازیبا حرکت، فٹبال فیڈریشن چیف کیخلاف تحقیقات

اسی حیثیت میں لوئس روبیلز نے اسپین کی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور گال پر پیار بھی کیا تاہم مڈ فیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا، اس غیر متوقع حرکت پر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 اگست کو اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں