امریکا میں ہائی اسکول کے اندر فائرنگ ایک طالبعلم ہلاک اور5 زخمی

حملہ آور بھی اسی اسکول کا 17 سالہ طالب علم تھا جس نے بعد میں خودکشی کرلی


ویب ڈیسک January 05, 2024
حملہ آور بھی اسی اسکول کا 17 سالہ طالب علم تھا جس نے بعد میں خودکشی کرلی، فوٹو: فائل

امریکی ریاست آئیووا کے ایک ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں چھٹی کلاس کا طالب علم ہلاک جب کہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 طلبا زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے روز پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اسکول کے ہی 17 سالہ طالب علم نے کی جس نے بعد میں اسی اسلحے سے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔

اسکول میں 8 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم تھے۔ فائرنگ میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جو چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا۔

امریکی ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہونے والے دیگر 5 افراد میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں اسکول ایڈمنسٹریٹر بھی شامل ہیں۔

تاحال 17 سالہ طالب علم کی اپنے ہی اسکول میں فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ حملہ آور کی لاش کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں بندوق سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکی پارلیمنٹ پر بندوق کی خرید و فروخت کے قانون میں ترمیم کے لیے عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں