سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے ہیں کہ ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں، شیری رحمان کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک January 05, 2024
فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ( پیپلزپارٹی ) نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے ہیں کہ ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی بروقت ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے 8 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ نے دے دی ہے ، ہماری انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، انتخابات کیلیے تمام امیدواروں کو فائنل کرلیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد صرف 14 سینیٹرز کی موجودگی میں پیش کی گئی، کورم بھی پورا نہیں تھا، ہمارے سینیٹر تنگی نے اس کی مخالفت کی ہے،ان کی مخالفت اگر واضح نہیں تھی تو ان سے پارٹی اس حوالے سے وضاحت مانگے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دس نکاتی چارٹر بھی دیا ہے، ہماری تیاری بھی پوری ہے،جو یہ کہتا ہے کہ سیکورٹی کا ایشو ہے تو پیپلز پارٹی 2007 میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہی، اس کے باوجود ملک میں انتخابات ہوئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں