ہدف سے زائد وصولیاں ایف بی آر ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ

گریڈ ایک تا 21 کے افسران و اہلکاروں کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا


Irshad Ansari January 06, 2024
گریڈ ایک تا 21 کے افسران و اہلکاروں کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا (فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر اپنے افسران و اہلکاروں کو بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2023 میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے کے گریڈ ایک تا 21 کے افسران و اہلکاروں کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے تمام لارج ٹیکس پیئر افسروں، کسٹمز کے فیلڈ آفسز کے سربراہان سے فہرستیں طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں