دورہ آسٹریلیا بابر اعظم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا

تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6اننگز میں 21کی اوسط سے 126رنز بناسکے

تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6اننگز میں 21کی اوسط سے 126رنز بناسکے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کیلیے دورہ آسٹریلیا ڈراؤنا خواب بن گیا۔

دورہ آسٹریلیا بابر اعظم کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا،تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6اننگز میں 21کی اوسط سے 126رنز بناسکے، اس میں کوئی ففٹی شامل نہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ذہنی سکون کیلیے بابر کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ

سب سے بڑی اننگز 41رنز کی کھیلی، پرتھ ٹیسٹ کی پہلی باری میں14، دوسری میں 21رنز بنائے، میلبورن میں پہلی اننگز میں 41، دوسری میں صرف ایک رن اسکور کیا، سڈنی میں پہلی باری میں 26، دوسری میں 23رنز تک محدود رہے۔

آسٹریلیا میں بابر اعظم کی مجموعی کارکردگی بھی قابل رشک نہیں، انھوں نے ابھی تک 16اننگز میں 25.25کی ایوریج سے 404رنز بنائے ہیں، ان میں ایک سنچری اور ایک ففٹی شامل ہے۔
Load Next Story