9مئی واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیر قانون کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جو 9 مئی واقعات کی وجوہات اور پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے گی


ویب ڈیسک January 06, 2024
(فوٹو: فائل)

حکومت نے 9 مئی واقعات کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی 9 مئی سے متعلق واقعات کا جائزہ لینے سمیت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرے گی۔ کابینہ کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہو گی۔

نگراں وزیر قانون کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے واقعات کی وجوہات اور اس کے پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں