اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے اقوام متحدہ

غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے، سربراہ انسانی امور


ویب ڈیسک January 06, 2024
غزہ پرہونے والے جہنمی حملوں کو آنے والی نسلیں نہیں بھولیں گی، اقوام متحدہ:فوٹو:سوشل میڈیا

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔ غزہ ناقابل رہائش ہوچکا ہے۔

مارٹن گریفتس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی مدد ناممکن لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہ 90 روز کے جہنم اور انسانی اصولوں پرہونے والے حملے آنے والی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں