اپیل مسترد شاہ محمود قریشی الیکشن کے لیے نااہل قرار
زین قریشی اور مہربانو قریشی کو این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا
الیکشن ٹریبونل ملتان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہوگئی، الیکشن ٹریبونل کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے شاہ محمود قریشی کے پی پی 219 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔
یہ پڑھیں : اسد قیصر، تیمور جھگڑا سمیت متعدد پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات منظور
دریں اثنا الیکشن ٹریبونل نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کو این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
قریشی کے وکیل مہر ضمیر سنڈھل نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ڈویژنل بینچ میں اپیل کریں گے۔