190 ملین پاؤنڈ کیس فرح گوگی شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اشتہاری قرار

عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے، ضیاء السلام نسیم سمیت دیگر دو ملزمان بھی شامل

(فوٹو : فائل)

190 ملین پاؤنڈ کیس میں فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیشی افسر نے شریک ملزمان سے متعلق عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا جس کے بعد عدالت نے ریفرنس میں شریک چھ ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق شریک ملزمان میں فرحت شہزادی، ضیاء السلام نسیم، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور دیگر دو ملزمان شامل ہیں۔
Load Next Story