لیاری سے ’’غیرمقامی‘‘ کو ٹکٹ دینے پر جیالیوں کا بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج
پیسہ جیت گیا میرٹ ہارگیا، اتجاجی شرکار
پیپلز پارٹی کی اہم انتخابی علاقے لیاری میں پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدواروں کو دیئے گئے ٹکٹس کے معاملے پر جیالے ورکر ناراض ہوگئے۔
لیاری کی نشست پی ایس 107 کے لیے دیئے گئے ٹکٹ پر علاقائی پارٹی کارکنان تقسیم ہوگئے اور ناراض جیالوں نے محمد یوسف بلوچ کو ٹکٹ دینے کے خلاف مزاحمت کا آغاز کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ایس 107کی نشست پر لیاری کے حقیقی رہائشی امیدوار کو ٹکٹ جاری کریں۔
جمعہ کی شب بھی ناراض جیالوں نے بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور آج دوبارہ بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیکر سڑک بلاک کردی گئی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ لیاری سے غیرمقامی کو ٹکٹ دیکر پارٹی نے میرٹ دھجیاں اڑادی ہیں۔
احتجاجی دھرنا کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے نعرے بازی بھی کررہے تھے، انکا کہنا تھا کہ پیسہ جیت گیا میرٹ ہارگیا اور ساتھ یہ نعرہ بازی بھی کررہے تھے غیرمقامی کو ٹکٹ کا اجراء منظور نہیں ہے۔