عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔
آخری ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی انکے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔
ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کیلئے 112 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 786 رنز بنائے۔ انکے ٹیسٹ کیریئر میں 26 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ فوزیہ طارق نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگاکر حوصلہ افزائی کی۔
مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
رپورٹس کے مطابق دونوں آسٹریلوی کرکٹرز بچپن کے دوست ہیں اور عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹیسٹ پر انکا حوصلہ بڑھانے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ جب سے ڈیوڈ وارنر مجھے جانتے ہیں میری والدہ کو بھی جانتے ہیں۔ میری والدہ ڈیوڈ وارنر سے بہت پیار کرتی ہیں۔ وہ اُسے پیار سے ڈیول (شیطان) کہتی ہیں۔
'My mum loves him. She calls him Shaytan. Devil. Satan. My mum loved the fact that he was the devil. And it wasn't her son that she could just push it back to Lorraine and Howard [Warner's parents]'