حماد اظہر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد پی پی 171 سے منظور

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا


ویب ڈیسک January 07, 2024
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے قومی اسمبلی کی نشست سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج نے پی پی 171 سے حماد اظہر اور انکے والد میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منطور کر لیے۔

ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر اور میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے تاہم اپیلیٹ ٹریبونل نے حماد اظہر اور میاں اظہر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔

اسی طرح، لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں