حکومت ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے آرڈیننس جاری

آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے

آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے (فوٹو فائل)

کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل128کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا، آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحاً نوکری کیوں؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں؟ چیف جسٹس

کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے، یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی، ریٹائرمنٹ پر فنڈ میں جمع رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائیگی۔

متعین کردہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }