’’آسٹریلوی سرزمین پر پہلے کبھی پاکستان کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی‘‘

سابق کرکٹر نے دورانِ کمنٹری گرین شرٹس کو ناقص پرفارمنس پر تنقید کا نشانہ بناڈالا


ویب ڈیسک January 07, 2024
سابق کرکٹر نے دورانِ کمنٹری گرین شرٹس کو ناقص پرفارمنس پر تنقید کا نشانہ بناڈالا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ''بدترین ایشیائی ٹیم'' قرار دیدیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے پاکستانی ٹیم کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل گرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کم بیک کیا لیکن دوسری اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، پاکستان کا موازنہ بھارت سے ہوتا ہے، ہندوستان نے سخت چیلنجز کے باوجود جنوبی افریقہ میں میچ جیتا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 2 بار سیریز اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ آپ مجھے بتائیں پاکستان نے گزشتہ 35 سالوں میں ایسا کچھ جیتا ہو؟

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا

انہوں نے کہا کہ 'یہ میں نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک کی بدترین ایشیائی ٹیم دیکھی ہے، وہ ڈرائیونگ سیٹ پر تھے اور اچانک آپ نے 15 منٹ کے وقفے میں 5 وکٹیں گنوادیں؟' ان کے مداح کل ہندوستان کا مذاق اڑارہے تھے لیکن کم از کم وہ میچ جیت گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں