’ہمسفر‘ کی کہانی منفرد نہیں تھی صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا فواد خان

’ہمسفر‘ کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں، فواد خان


ویب ڈیسک January 07, 2024
فواد خان اور ماہرہ خان کا ڈراما سیریل 'ہمسفر' سال 2011 میں نشر ہوا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے اپنے کیریئر کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل 'ہمسفر' سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اس ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا بلکہ اُنہوں نے صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا۔

فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل 'ہمسفر' سے متعلق چند انکشافات کیے۔

فواد خان نے کہا کہ "جب مجھے 'ہمسفر' کی آفر ہوئی تھی تو میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، مجھے تین بار اسی ڈرامے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے دو بار انکار کردیا تھا"۔

اداکار نے کہا کہ "اس ڈرامے کی کہانی منفرد نہیں تھی، دیگر ڈراموں کے جیسی کہانی تھی، اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھی مجھے ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا"۔

مزید پڑھیں: فواد خان کو بالی ووڈ فلمیں کیوں آفر ہوئیں؟ وجہ سامنے آگئی

اُنہوں نے کہا کہ "یہ ڈراما صرف پیسوں کی خاطر کیا تھا جبکہ یہ ڈراما اپنی کاسٹ اور اپنے گانے کی وجہ سے مقبول ہوا تھا، ڈرامے کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں"۔

فواد خان نے مزید کہا کہ "اس ڈرامے نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا"۔




واضح رہے کہ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈراما سیریل 'ہمسفر' میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، یہ ڈراما پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں