کراچی میں منگل سے سردی کی نئی لہرمتوقع ہے محکمہ موسمیات

سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے


Staff Reporter January 07, 2024
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے، معمول سے تیز یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 13.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ 3 کلومیٹرتک متاثر ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں