بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے واقعات کے بعد پاک بحریہ کے جہاز تعینات
پاک بحریہ کے 2 سے 3 جہاز ان علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں، جہاں سے پاکستانی اور بین الاقوامی جہاز گزرتے ہیں، ترجمان
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے باعث اپنے بحری جہاز تعینات کردیے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں ملکی اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں ک کڑی نگرانی کے لیے پاک بحریہ اپنی مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تا کہ ہمارے علاقے سے گزرنے والے پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے 2 سے 3 بحری جہاز ہمیشہ ان علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں، جہاں سے پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہاز چلتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی سمندری حدود سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وسیع فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔