پاک افغان تعلقات میں بہتری کی کوششیں تیز مولانا فضل الرحمان کی کابل میں اہم عہدیداروں سے ملاقات

سربراہ جے یو آئی امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں

—فوٹو: ایکس اکاؤنٹ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے تناظر میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے اعلی عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے عشائیہ میں شرکت کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان عشائیہ میں امارت اسلامیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، سربراہ جے یو آئی امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں۔



یہ بھی پڑھیں : ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان



بعدازاں افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کے مثبت اثرات ہونگے، مولانا فضل الرحمان علمی اور سیاسی شخصیت ہیں جبکہ ان کا سیاسی میدان میں اہم رول ہے۔

مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف سے ہماری قیادت کو آگاہ کریں گے، افغانستان کے پیغام کو پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔
Load Next Story