مصباح الحق کا صائم ایوب کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ

پیسرز اور اسپنرز دونوں کی فل ڈلیوریز کے خلاف ان کی تکنیک پر تشویش ہے، سابق کپتان


Sports Desk January 08, 2024
پیسرز اور اسپنرز دونوں کی فل ڈلیوریز کے خلاف ان کی تکنیک پر تشویش ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

مصباح الحق نے صائم ایوب کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کرکے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے صائم ایوب کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا تھا تاہم وہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے اور دوسری باری میں انھوں نے 53 بالز پر 33 رنز بنائے تھے۔ اس دوران انھوں نے مچل اسٹارک کو ایک چھکا اور پیٹ کمنز کو باؤنڈری بھی جڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں کھیلنا چیلنج ہے، جیت کر آئیں گے، صائم ایوب

سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ صائم ایوب نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں زبردست ٹیمپرامنٹ کا اظہار کیا، مختصر اننگز کے دوران انھوں نے آسٹریلوی بولرز کے خلاف اٹیک بھی کیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کیلیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں تاہم انھیں اپنی تکنیک میں تھوڑی بہتری کی ضرورت ہیں، خاص طور پر پیسرز اور اسپنرز دونوں کی فل ڈلیوریز کے خلاف ان کی تکنیک پر تشویش ہے، انھیں اس طرف توجہ دینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں