پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ ٹور نے آسٹریلیا کو خوش کردیا

ساڑھے 3 لاکھ کے قریب تماشائی اسٹیڈیمز آئے، ٹی وی ناظرین کی بڑی تعداد ریکارڈ

ساڑھے 3 لاکھ کے قریب تماشائی اسٹیڈیمز آئے، ٹی وی ناظرین کی بڑی تعداد ریکارڈ۔ فوٹو: رائٹرز

پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ ٹور نے آسٹریلیا کو خوش کردیا جب کہ تینوں میچز کے دوران ساڑھے 3 لاکھ کے قریب تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران کامیابیاں تو نہیں سمیٹ پائی مگر آسٹریلوی شائقین ان مقابلوں سیکافی محظوظ ہوئے، سڈنی میں کھیلے گئے نیوایئر ٹیسٹ کے دوران بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، مجموعی طور پر میچ کے چاروں روز ایک لاکھ 25 ہزار 292 تماشائی اسٹیڈیم آئے اور ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ کرکٹ سے الوداع کہا، یہ اس وینیو پر 19-2018 میں بھارت کے خلاف سیریز کے بعد تماشائیوں کی بڑی تعداد ہے۔

اس میچ کو ٹی وی پر 50 لاکھ کے قریب ناظرین نے صرف آسٹریلیا میں دیکھا جبکہ وننگ رنز کے دوران بھی ٹی وی پر یہ میچ 14 لاکھ شائقین دیکھ رہے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: حسن علی کے ہمراہ شائقین کے ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل

مجموعی طور پر تینوں ٹیسٹ میچز کے دوران 3 لاکھ 50 ہزار تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا، سب سے زیادہ ایک لاکھ 64 ہزار 835 تماشائی میبلورن کرکٹ گراؤنڈ میں موجود تھے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پنک ٹیسٹ کے دوران میک گرا فاؤنڈیشن نے 6.44 ملین ڈالر کے فنڈز بھی جمع کیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کافی کامیاب ثابت ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ بدستور مقبول ہے، اس سیریز سے شائقین کی تمام جنریشنز نے لطف اٹھایا۔
Load Next Story